• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں فلم’ لال کبوتر‘ کی اسپیشل اسکرینگ

فلم’ لال کبوتر‘ کا ٹریلر



دبئی میں فلم لال کبوتر کی اسپیشل اسکرینگ ہوئی، اِس موقع پر فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کو خوب داد دی گئی۔


فلم کی ہیروئن منشا پاشا نے ”جیونیوز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہماری انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اُن تمام نے ”لال کبوتر“ کی بھر پور تعریف کی ہے۔


یاد رہے کہ لالچ ، طاقت ، انتقام ، رومانس ،کامیڈی ، ایکشن ، تھرل اور کراچی کے سماجی مسائل پر بننے والی منفرد فلم”لال کبوتر“ ”جیوفلمز“ اور نہر گھر فلمز کی مشترکہ کاوش ہے۔

فلم کو پاکستان کی جانب سے ”آسکر “ کیلئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ اس فلم نے کئی ایشین فلم فیسٹیول سمیت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

فلم ”لال کبوتر“ کی پروڈکشن کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے، آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے جس میں معروف اداکار علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کئے ۔

علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی شاندار کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کا میوزک طحہٰ ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

تازہ ترین