وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیا ہے؟ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں 6 ماہ کیوں لگاتے؟
یہ بھی پڑھیئے: کراچی ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، فردوس عاشق
یہ بھی پڑھیئے: فردوس کی خون عطیہ کا ڈرامہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز صاحب! میڈیا پر اثر انداز ہونا آپ کا وتیرہ رہا ہے، جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ آپ کے دور میں ایک اخبار کا 2 صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں ہے۔