• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے آن ایئر ڈرامے’ یہ دل میرا‘ کے پس پردہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک کتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔


انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ سب کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ کی محبت کے بدلے میں جانور آپ کو کتنی محبت دیتے ہیں۔‘

جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے: احد رضا میر
ڈرامہ ’عہد وفا‘ میں احد رضا میر ’زورو‘ کے ہمراہ 

انہوں نے کتوں کے ڈر و خوف میں مبتلا مداحوں کو مشورہ دیا کہ  ’اگر وہ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جانیں، اور اس خوف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔


واضح رہے کہ احد رضا میر اکثر پالتو کتوں کی تصویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل ڈرامہ عہد وفا  میں سابق ڈی جی ISPR میجر جنرل آصف غفور کا پالتو کتا ’زورو‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

تازہ ترین