14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 4 فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں 15 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔
روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 9 مقامی اور 15 انٹرنیشنل پلئیرز ایونٹ کا حصہ ہوں گے، جس کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر ہے۔
اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے طاہر خانزادہ بھی موجود تھے۔
جہانگیر خان نے کہا کہ مصر نے اپنے پلیئرز کے لیے بہترین انفرااسٹرکچر تیار کیا ہے مگر پاکستان نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔
چیمپئن شپ 4 سے 8 فروری تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔