• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: لکڑہارے کو درخت کاٹنا مہنگا پڑ گیا

امریکا: لکڑہارے کو درخت کاٹنا مہنگا پڑ گیا


امریکا میں ایک لکڑ ہارے کو درخت کاٹنا مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر Lynnwood کے جنگلات میں دیکھے گئے جب ایک لکڑ ہارا کئی فٹ بلند درخت پر چڑھ کردرخت کے سرے کو آری سے کاٹ رہا تھا اور درخت کاٹنے میں کامیاب بھی ہوگیا تھا، تاہم اسی دوران کاٹا گیا درخت دوسرے درخت سے ٹکرایا اور یوں دوسرے درخت کی بھاری بھرکم ٹہنی لکڑ ہارے پر آگری۔

رپورٹ کے مطابق درخت گرنے کے باعث لکڑ ہارا زخمی ہوا تاہم جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

تازہ ترین