• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نائنٹین سیونٹین نے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کے بافٹا ایوارڈ جیت لیے ، بہترین اداکار کے اعزاز جوکر کے یاکین فونکس کے حصے میں آیا جبکہ رِینی زیل ویگر بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلے ویژن آرٹس (بافٹا )ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر فلم اور ٹی وی کے معروف ستاروں نے جلوے بکھیرے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے بھی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

جنگ عظیم اول کی کہانی پر مبنی فلم نائنٹین سیونٹین نے دی آئرش مین، جوکر ، ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ اور پیراسائٹ کو شکست دے کر بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ جیتا۔ نائنٹین سیونٹین کے ڈائریکٹر سام مینڈیز کے حصے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ آیا۔ انہوں نے مارٹن اسکورسیسی اور کوئنٹن ٹرن ٹینو جیسے ہدایت کاروں کو شکست دی۔

بہترین اداکار کا بافٹا ایوارڈ’جوکر‘ کے یاکین فینکس نے حاصل کیا ۔ ان کے مقابلے میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، ٹیرون ایگرٹن اور جوناتھن پرائس تھے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینی زیل ویگر کو ’جوڈی‘ میں یادگار کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ رینی نے جیسی بکلے ،اسکارلیٹ جوہانسن ، سیوئرس رونن اور چارلیز تھیرون کو شکست دے کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

تازہ ترین