• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ میں اضافے کی بحث: بیرسٹر سیف، پی ٹی آئی سینیٹر پر برس پڑے

تنخواہ میں اضافے کی بحث: بیرسٹر سیف، پی ٹی آئی سینیٹر پر برس پڑے


ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے یا نہیں؟ سینیٹ بحث کے دوران متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے بیرسٹر سیف اپنے ہی اتحادی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاؤید پر برس پڑے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مزدور آدمی ہیں، سینیٹرز کی تنخواہ بڑھنے سے قومی خزانے پر اتنا بوجھ نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ بڑھ جانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تنخواہ وصول بھی کی جائے۔ جنہیں تنخواہ وصول نہیں کرنی وہ نہ کریں بلکہ موجودہ تنخواہ بھی مختلف رفاعی اداروں کو عطیہ کردیں۔

اس سے قبل فیصل جاوید نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے اخراجات میں ریکارڈ کمی لے کر آئے ہیں، جب تک معیشت ٹھیک نہ ہوجائے اور عام آدمی کے حالات بدل نہیں جاتے، یہ معاملہ ہولڈ پر رکھیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے تجویز دی کہ ارکان پارلیمان فی الحال اسی تنخواہ میں گزارا کریں جو مل رہی ہے۔

تازہ ترین