کرا چی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں غیر قانونی /غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلے میں بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر زاہد انصاری کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس او ر انتظامیہ کے تعاون سے تعلقہ جوہی ضلع دادو میں تین غیر قانونی بلڈ بنکس مہران ،علی اور انڈس کو سربمہر کردیا ۔واضع رہے کہ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سیکریٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو سخت ہدایت جاری کر رہی ہیں کہ غیر قانونی بلڈ بنکس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور مریضوں کو محفوظ خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔