اسلام آباد (این این آئی، صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سابق دور حکومت میں بنائی گئی تمام 56 کمپنیوں کو بند کیوں نہیں کی جارہی ہیں۔
کمپنیوں کے ذریعے عوام کو ڈلیوری نہیں ہوسکتی،جو صوبے کے کرنے کے کام ہیں حکومت خود کرے، کسی زمانے میں ایسٹ انڈیا کمپنی چلا کرتی تھی اور آخر میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا پنجاب حکومت بھی ایسٹ انڈیا والی چیز شروع کر رہی ہے، پنجاب حکومت کو کافی وقت مل گیا ہے اور اب اس مسئلہ کو حل کرلے۔ پیر کوچیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ جن کمپنیوں کی ضرورت نہیں انھیں بند کردیا جائیگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام 56 کمپنیوں کو بند کیوں نہیں کررہے،کیا پنجاب حکومت اپنے قوانین پر کمپنیوں کے ذریعے عمل کروائے گی۔
چیف جسٹس نے کہاکہ کسی زمانے میں ایسٹ انڈیا کمپنی چلا کرتی تھی،آخر میں اس ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا کیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بھی ایسٹ انڈیا والی چیز شروع کررہے ہیں،پنجاب حکومت کو کافی وقت مل گیا ہے اب اس مسئلے کو حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ کمپنیوں کے سربراہان سے پیسے واپس لینے کا حکم دیا تھا،کچھ لوگوں نے عدالتی فیصلے کے باجود تنخواہیں اور مراعات واپس نہیں کیں۔