کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل لیاری میں باکسنگ اور فٹبال کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد فاروق خان نے سندھ سے منسلک 15 ضلعی ایسو سی ایشنز کو محکمہ کھیل کی جانب سے دیئے جانے والے باکسنگ کھیل کے مکمل سامان کی تقسیم کے وقت کیا۔