• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب روک دی گئی

کابل: پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب روک دی گئی


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی 5 فروری کو ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب روک دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کابل کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی سفارت خانے کی تقریب رکوانےکا علم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر تقریب منسوخ کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کابل میں یوم کشمیر کی تقریب منسوخی کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 کشمیر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین