• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی حیران کن وجہ

کراچی ( آن لائن ) شہر قائد کے جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا کرنے والی فیملی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اغوا کاروں نے بچہ اٹھانے کی حیران کن وجہ بیان کر دی۔

بچہ اغوا کرنے والی فیملی کے بیان سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ظالم ماں باپ نے اپنے بچے کی خواہش پر دوسروں کا بچہ اغوا کر لیا تھا، تاہم پولیس نے گزشتہ روز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار ماں باپ کو گرفتار کر لیا۔

بچے کو اغوا کرنے والے ملزمان نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ 9 سال کا روحان ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔

تازہ ترین