ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو ملتان اور بہاولنگر سرکلز میں 3 خودکار (Unamnned)گرڈاسٹیشنز قائم کرکے ملک کی پہلی بجلی کی تقسیم کار کمپنی بن گئی ہے ،افرادی قوت کے بغیر گرڈاسٹیشنوں کا انتظام ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلاکر ہزاروں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے اور ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مدمیں لاکھوں روپے ماہانہ کی بچت بھی کی جارہی ہے،ملکی تاریخ کا پہلا خودکار132KVگرڈاسٹیشن آپریشن سرکل بہاولنگر کے علاقہ بخشن خان میں 132KVبخشن خان گرڈ اسٹیشن کے نام سے قائم کیاگیاجس پر ایک کروڑروپے کی لاگت آئی جس کی کامیابی کے بعد ملتان شہر میں سورج میانی کے علاقہ میں دوسرا خودکار132KVگرڈاسٹیشن قائم کیاگیا جس پر25کروڑروپے کی لاگت آئی ،تیسرا خودکار (Unmanned) گرڈ اسٹیشن بھی میپکو ریجن کے زیر انتظام بہاولنگر سرکل کے علاقہ کچھی والا میں تعمیر کیاگیا اور ایک ہفتہ قبل بجلی کی فراہمی کا آغاز بھی کردیاگیاہے ،13کروڑ35لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے خودکار132KVکچھی والا گرڈاسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے دو پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔