• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن : پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جرمن دارالحکومت برلن کے پاکستانی سفارتخانے میں بھی یوم یکجہتی منایا گیا۔

اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں جرمن سیاسی جماعت ’ایف ڈی پی‘ سے تعلق رکھنے والے ایک جرمن سیاست دان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر پاکستان جوہر سلیم نے کشمیریوں کی جانب سے اپنے حق خود ارادیت کے لیے طویل جدوجہد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور بھارتی قابض افواج کے ذریعے ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کی۔

5 اگست 2019ء کے بعد بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے معاشی، سماجی اور مذہبی ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سفیر پاکستان جوہر سلیم نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر روشنی ڈالتے ہوئے، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس تقریب میں شرکا نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور جموں و کشمیر کے تنازع اور وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے ذریعہ انسانی حقوق کی بے مثال خلاف ورزیوں کے بارے میں مقامی آبادی میں آگاہی پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں اختتام پر شمعیں روشن کر کے #candlesforKashmir ٹوئٹر مہم کا آغاز کیا گیا۔

تازہ ترین