• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ازبکستان نے چین سے اپنے 251 مسافروں کو نکال لیا

ازبکستان نے چین میں رہ جانے والے اپنے آخری 251 مسافروں کو بھی نکال لیا۔

چین سے شہریوں کے انخلا کے لیے امریکا آج اور برطانیہ اتوار کو اپنا آخری طیارہ بھیجے گا۔ تائیوان نے انٹرنیشنل کروز شپ کے لیے اپنی بندرگاہوں کو بند کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ازبک ایئرلائن کی پرواز 251 مسافروں کو لے کر بیجنگ سے تاشقند پہنچ گئی ہے۔ چین سے آئے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

جاپان کا چوتھا طیارہ بھی آج 200 مسافروں کو واپس لے جائے گا، جبکہ امریکا آج اور برطانیہ اتوار کو اپنا آخری طیارہ چین بھیجے گا۔

دوسری جانب تائیوان کی بندرگاہوں پر انٹرنیشنل کروز شپ کے لنگر انداز ہونے پر آج سے پابندی لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین