• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ کا معاہدہ

کراچی (عبدالماجدبھٹی/اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کو مقامی فاسٹ فوڈ چین کے ساتھ اسپانسر شپ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ تقریب کے دوران کوئٹہ کے مالک ندیم عمر، کپتان سرفراز احمد ، منیجر اعظم خان، کھلاڑی محمد حسنین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ندیم عمر نے کہا کہ شائقین ٹورنامنٹ کے لئے بے چین ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں ہم اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان ٹیم کے لئے ہمیشہ بہترین دیا ہے آئندہ جب بھی موقع ملے گا بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے اسپانسرز سے کہا کہ آپ باہر بیٹھ کر ہماری حمایت کریں ہم گراونڈ میں آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میرا اپنے کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ و ہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ گلیڈی ایٹرز کے سربراہ ندیم عمر نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے بارے میں کھل کر احتجاج بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے شیڈول کے مطابق کوئٹہ کی ٹیم زیادہ تر وقت سفر میں ہی رہے گی جبکہ ایک ٹیم آٹھ میچ اپنے گھر میں ہی کھیلے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ کے بعد فوراً اگلے میچ کے لیے سفر کرے گی۔ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار رہیں گے۔
تازہ ترین