• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس، اتحادیوں کے تحفظات 10 دن میں دور کریں گے، پرویز خٹک

اتحادیوں کے تحفظات 10 دن میں دور کریں گے، پرویز خٹک


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کئے گئےوعدے پورے کئے جائیں گے، انکے تحفظات 10 دن میں دور کردینگے۔

جمعرات کو حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔ 

مذاکرات کے پہلے سے طےشدہ طریقہ کار پربات ہوگی، نئی کمیٹیوں کاقیام وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے، ہماری کوشش ہوگی معاملات ہفتہ دس دن میں طے ہوجائیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا جہانگیر ترین کو دوبارہ کمیٹیوں میں شامل کیا جائےگا؟

انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج ہم نے اتحادیوں سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا ہے، جس پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔

تازہ ترین