• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مریم نواز کو این آر او نہیں دے گی، فیصل جاوید

حکومت مریم نواز کو این آر او نہیں دے گی، فیصل جاوید 


کراچی(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مفاہمت کا مطلب این آر او ہے، حکومت مریم نواز کو این آر او نہیں دے گی، نواز شریف اپنا علاج کروائیں اور واپس آکر اپنی بیٹی سے ملاقات کرلیں،کیا مریم نواز ڈاکٹرز یا سرجن ہیں جو ان کا لندن جانا بہت ضروری ہے۔

ایک ہفتے میں اتحادیوں سے تمام معاملات درست ہوجائیں گے،اپوزیشن پہلے بھی اکٹھی ہوئی آخر میں مولانا فضل الرحمن اکیلے رہ گئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھیں۔

ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مفاہمت سے ہمارا مطلب جمہوریت اور معیشت پر بات کرنا ہے، پی ٹی آئی بتائے ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے، نواز شریف سخت بیمار ہیں وہ چاہتے ہیں ان کی اولاد ان کے پاس ہوں، مولانا فضل الرحمن کا ہم پر عدم اعتماد اور ناراضی کا اظہار جائز ہے۔

ہمیں ان کے مارچ میں جس طرح شرکت کرنی چاہئے تھی نہیں کرسکے، عمران خان کے دوست خرچہ اٹھاتے ہیں تو وصولیاں بھی کرتے ہیں، جہانگیر ترین آئندہ دنوں میں بلی چڑھیں گے یا سب بتائیں گے کہ کچن سے لے کر دیگر چیزوں تک خرچہ کون کرتا تھا۔

تازہ ترین