گجرات( آئی این پی) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اتحاد صرف ملکی مفاد میں کیا ہے کوئی ذاتی لالچ نہیں ہے۔ وزیر اعظم اتحادیوں پر اعتماد کریں ،فسادیوں کی باتوں پر کان نہ دھر یں، فسادیوں نے ہمیشہ نفرت اور انتشار کی سیاست کی،وزیر اعظم اتحادیوں پر اعتماد کریں ،فسادیوں کی باتوں پر کان نہ دھرنا کیونکہ فسادیوں نے ہمیشہ نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے ۔ جمعرات کے روزعمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللّٰه تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی ، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی۔