• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت، تین گواہوں کے بیانات قلمبند

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نےگوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق جیڈا کے افسران محبوب حسن و دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران 3گواہان نوید اسلم،شکیب یوسف اور محمد علی کے بیانات قلمبند کرکے ان پر جرح مکمل کرلی گئی۔بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 24فروری تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین