• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں القاعدہ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں ہلاک

یمن میں القاعدہ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں ہلاک


یمن کے القاعدہ گروپ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں مارا گیا جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں مارے جانے والے شخص نے گزشتہ سال ریاست فلوریڈا میں بحری اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کا تحفظ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے فائرنگ کر کے فلوریڈا کے بحری اڈے پر موجود تین زیر تربیت طلبا کو ہلاک کر دیا تھا۔

تازہ ترین