• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج مبینہ زیادتی کیس،سیہون سے جامشورو منتقل

جج مبینہ زیادتی کیس سیہون کی عدالت سے جامشورو کورٹ منتقل کر دیا گیا، جبکہ معطل سول جج ضمانت کی توسیع کے لئے عدالت نہیں پہنچ سکا۔

سائل خاتون سے مبینہ زیادتی کامعاملہ اب ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت سےسیکنڈ سول جج جامشورو کورٹ منتقل

کر دیا گیا ہے۔

معطل سول جج امتیاز بھٹو کوضمانت کی توسیع کےلئےآج عدالت میں پیش ہوناتھا لیکن وہ نہ پہنچ سکے، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ گاڑی خراب ہونےکے سبب امتیاز بھٹو عدالت پیش نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر عدالت نےمعطل جج کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 فروری تک توسیع کردی ۔

تفتیشی انچارج نے عدالت سے استدعاکی کہ اب تک بیان قلمبند نہیں کرایاگیا نہ ڈی این اے کرایا ہے جس پرعدالت نےکہا کہ تفتیش میں پولیس سے تعاون کیا جائے۔

عدالت نے معطل سول جج کی ضمانت میں 14فروری تک توسیع کر دی، دوسری جانب معطل جج کی درخواست پر تفتیش حیدرآباد منتقل کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سیہون نے گزشتہ روزکیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، معطل جج کی درخواست پر کیس حیدرآبادمنتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین