امریکا میں باسکٹ بال کورٹ باکسنگ رنگ بن گیا جہاں خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں کی خوب بارش برسائی۔
یہ مناظر امریکی ریاست الاباما میں منعقد ہونے والے ویمن کالج باسکٹ بال گیم میں اُس وقت دیکھے گئے۔
جب مقامی ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ جاری تھا کہ ایک ٹیم کے کھلاڑی سے دوسرے ٹیم کے کھلاڑی نے باسکٹ بال چھین لی اور یوں چھینا جھپٹی لڑائی میں بدل گئی اور باسکٹ بال کا میچ باکسنگ میچ لگنے لگا اور خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ خواتین کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔