• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایم کیو ایم کا نہیں پی ٹی آئی کا ہے، اسد عمر

کراچی ایم کیو ایم کا نہیں پی ٹی آئی کا ہے ، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی ایم کیو ایم کا نہیں تحریک انصاف کا شہر ہے،  کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیے، کراچی میں ترقیاتی کام ایم کیو ایم کے دباؤ کے تحت نہیں، شہر کے عوام کے لیے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی اب ہمارا شہر ہے اور ہم اپنے شہر کے لیے کام کر رہے ہیں، ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ضرور ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں ترقیاتی کام ان کے دباؤ کے تحت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی زندگی میں بہتری لانا وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کا عزم ہے جبکہ ایم کیو ایم چاہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں جائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جو بڑا منصوبہ کراچی کا ہے وہ گرین لائن کا ہے، اس پر صوبے نے اپنا کام نہ کیا وہ بھی ذمہ داری وفاق نے لے لی، ایم کیو ایم کا ووٹر پیپلز پارٹی کی حقیقت جانتا ہے اگر ایم کیو ایم چاہے بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں جائے گی کیو نکہ ان کا بچا ہوا ووٹ بھی ختم ہو جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا حجم 35ارب روپے ہے، آئندہ سال کراچی کی ترقی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

تازہ ترین