• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ کا کل آغاز، ٹیمیں لاہور پہنچنا شروع

کبڈی ورلڈ کپ کا کل آغاز، ٹیمیں لاہور پہنچنا شروع 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کبڈی ٹور نامنٹ کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔کھلاڑیوں میں بن امین، توصیف لیاقت، قمر زمان، ظفر اقبال ، ارسلان محمود، محمد نفیس، مشرف جاوید، کلیم اللہ ، اکمل شہزاد، محمد سجاد، بلال محسن، وقاص احمد، ساجد نثار، عبیداللہ ، شاہرام ساجد، راشد محمود، محمد ذوالقرنین اور ہیرا بٹ شامل ہیں۔ آفیشلز میں محمد رزاق چیف ڈی مشن، عامر محمود منیجر، طاہر وحید جٹ ہیڈکوچ، فریاد علی کوچ، شہزاد حنیف اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔کبڈی ورلڈکپ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگا، ایونٹ کے مقابلے فیصل آباد اور گجرات میں بھی ہوں گے۔ دریں اثناء ایونٹ میں شر کت کے لئے ایران، جرمنی اور آذر بائی جان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری محمد سرور نے کہا ہے کہ زبان کی پرابلم کی وجہ سے لاہور کے ہوٹل میں ایران کے ایک کھلاڑی کو کھانے کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین