• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید اور دو ساتھیوں کو برطانیہ میں سزا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید اور دو ساتھیوں کو برطانیہ میں سزا


مانچسٹر (جنگ نیوز) اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی۔ 

مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ جبکہ یوسف انور کو ساڑھے 3 سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو سزا سنائے جانے کے بعد کراؤن کورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کو تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق گروپ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 2016اور پی ایس ایل2017 ’’طے‘‘ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اوپننگ بیسٹمین کو رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔

2016 میں ناصر جمشید نے خفیہ اہلکار کو بتایا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھ کھلاڑی اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مانچسٹر کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہونا تھی۔ 

ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردید کے بعد کورٹ میں اعتراف کیا تھا۔ ناصر جمشید پر گزشتہ برس پی سی بی نے کرکٹ کھیلنے پر 10 برس کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

تازہ ترین