• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور میں اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، بستر لگادئیے گئے

لاہور میں اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، بستر لگادئیے گئے 


لاہور،لندن (جنگ نیوز) گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیلامی روک دی تھی۔اپنے ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی انتہا ہے، حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے ردعمل میں حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اقدام ریاستی دہشت گردی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کی نیلامی کا عدالتی حکم امتناعی آنے کے بعد نیا موڑ آ گیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے 4کنال 17مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان نصراللہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کیلئے بیڈز لگوا دیئے ہیں۔

12کمروں پر مشتمل کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔

28 جنوری کو ہجویری ہاؤس کی نیلامی کی بولی میں کسی ایک شہری نے حصہ نہیں لیا تھا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے گھر کی پناہ گاہ میں تبدیلی کے بعد رد عمل آگیا۔

تازہ ترین