ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان شان الحق کی صدارت میں ڈویژنل ماحولیات کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ڈویژن بھر کے 61پٹرول پمپوں،پولٹر شیڈز کو این او سی جاری کئے گئے،کمشنر نے تمام پراجیکٹس کے ساتھ ماحولیاتی رپورٹ لف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گرین کلین پاکستان کو کامیاب بنانا ہے،محکمہ ماحولیات اپنی کارکردگی بہتر بنائے کسی کو بھی این او سی مروجہ معیار پر پورا اترنے پر ہی دیا جائے گا۔