آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف 109 رنز کی برتری

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف 109 رنز کی برتری


پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنالیے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں یہ بابر اعظم کی پانچویں جبکہ شان مسعود کی تیسری سنچری ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو بابراعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

شان مسعود 100 اور اظہر علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عابد علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے ابو زید نے 2 اور تیج الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بولنگ کے باعث بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگزمیں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید