پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے متبادل کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا، دفاعی چیمپئن نے کیمو پاؤل کی جگہ سندھ کے علاقے دادو سے تعلق رکھنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کیمو پاؤل کے متبادل کے طور پر سندھ کے علاقے دادو سے تعلق رکھنے والے زاہد محمود کا انتخاب کیا ہے۔
زاہد محمود لیگ اسپن بولر ہیں اور انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے 24 میچز میں 35 وکٹیں اپنے نام کیں، 31 سالہ لیگ اسپنر کا اکانومی ریٹ 5 اعشاریہ 96 ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ زاہد محمود کے آنے ٹیم سے اسپن اٹیک مزید مظبوط ہوگیا ہے، ان کے ساتھ محمد نواز، فواد خان اور نوجوان آرش علی خان ٹیم کا حصہ ہیں۔