• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی

سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلم بند کرلیا اور تحقیقاتی افسر سے بیان طلب کرتے ہوئے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل سکھر میں ہوئی، عدالت نے گواہ طارق سومرو کا بیان قلم بند کیا اور تحقیقاتی افسر سے بیان طلب کرتے ہوئے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں گرفتار محمد حنیف، مشتاق سمیت 6ملزمان سینٹرل جیل سکھر میں قید ہیں۔

تازہ ترین