• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، چین میں مزید 86 ہلاکتیں، امریکا کا 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

کورونا وائرس، چین میں مزید 86 ہلاکتیں


بیجنگ، دبئی( اے ایف پی، جنگ نیوز) کورونا وائرس سے چین میں مزید 86ہلاکتیں ،مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 724، متاثرہ کی 34 ہزار958تک جا پہنچی،ووہان میں امریکی شہری بھی جان سے گیا، چینی اقدامات پرسیکریٹری جنرل کی تعریف، امریکا نے 10کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار 958تک پہنچ گئی ، صرف چین میں 34ہزار 611کیسز ریکارڈ ہوئے، گزشتہ روز وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے86جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 724ہوگئی، 6ہزار 106مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2ہزار 397مریضوں کی حالت میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، گزشتہ روزچین میں کورونا کے مزید 3ہزار401،تھائی لینڈ میں 7،فرانس میں 5،جاپان میں کروز شپ سے 3،متحدہ عرب امارات میں 2،ہانگ کانگ میںایک،تائیوان میں ایک،ملائیشیا میں ایک،جرمنی میں ایک،ویتنام میں مزید ایک کیس رپورٹ ہوا۔اسکے علاوہ کورونا وائرس کے باعث چین کو میڈیکل آلات کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بڑے اجتماعت بھی منسوخ کیے جارہے ہیں، ووہان میں 60سالہ امریکی اور 60سالہ جاپانی بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں،دوسری جانب امریکا نے کورونا وائرس سےمتاثرہ ممالک بشمول چین کو10کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان بھی کیاہے۔

تازہ ترین