• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ : گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون نے شوہر کا نازک عضو کاٹ دیا

نوابشاہ (بیورو رپورٹ) جام صاحب کے بنیادی صحت سینٹر کالونی میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے میں ناچاقی اور جھگڑے کے بعد بیوی نے سوئے ہوئے بائیس سالہ نوجوان شوہر حاجی خان پلھ کا نازک عضو کاٹ ڈالا، پولیس نے زخمی کو فوری طور پر پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کیا، بعدازاں شوہر کو انتہائی نازک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے زخمی شوہر کی بیوی ذلیخاں کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او جام صاحب غلام عباس شر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے، واقعہ کا مقدمہ ورثاء کے آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین