• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینا شوری کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس گزر گئے

مینا شوری کی 31ویں برسی


اداکارہ مینا شوری کی31 ویں برسی آج  منائی جا رہی ہے۔ مینا شوری کا اصل نام خورشید جہاں تھا اور وہ 1921میں رائے ونڈ میں پیدا ہوئیں۔

ان کے فلمی کیریئر کا آغاز بمبئی میں سہراب مودی کی فلم سکندر سے ہوا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد فلمی صنعت کے دروازے مینا شوری کے لیے کھل گئے۔

اس زمانے میں بننے والی ان کی دیگر فلموں میں پھر ملیں گے، پتھروں کا سوداگر، شہر سے دور، پت جھڑ، چمن اور ایک تھی لڑکی کے نام شامل ہیں۔

ایک تھی لڑکی میں ان پر فلمائے ہوئے ایک نغمے کے بول کی وجہ سے ان کا نام ’لارا لپا‘ گرل پڑ گیا۔

قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پہلے کراچی اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کی۔

ان کی مشہور فلموں میں سرفروش، جگا، جمالو، بڑا آدمی، ستاروں کی دنیا، گل فروش، بچہ جمہورا، بہروپیا، آخری نشان، گلشن، تین اور تین، پھول اور کانٹے، موسیقار،خاموش رہو، مہمان اور مجاہد شامل ہیں۔

1989میں پیکر حسن وجمال شوخ و چنچل کرداروں میں نگینے کی طرح موزوں ترین ’لارا لپا گرل‘ سرطان جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو کر وفات پا گئیں۔

تازہ ترین