بلوچستان کلینیکل لیبارٹری اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد انور کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری بی سی ایل اے کا کارروائی سے متعلق کہنا ہے کہ غیرقانونی لیبارٹریز کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی ، غیرقانونی لیبارٹریز کی فہرست مرتب کی جارہی ہے۔
کارروائی کے حوالے سے ڈاکٹر محمد انور نے بتایا کہ غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا آغاز کوئٹہ سے کیا جائے گا۔
ڈاکٹر انور کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 50 سے زائد لیبارٹریز غیرقانونی طور پر کام کررہی ہیں، لیبارٹریز کوالیفائیڈ پیتھالوجسٹس کےبغیر چلائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔