• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، اسد عمر

اسد عمر کا لیاری میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

کراچی کے علاقے لیاری میں فلاحی تنظیم کی جانب سے اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’مانتے ہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی اور لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی مقابلہ ڈٹ کر کرتے ہیں، ہم قابض فوج نہیں ہیں جو کراچی پر قبضہ کرنے آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔

کے فور منصوبے سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہ بڑا منصوبہ شروع ہوا لیکن اب التواء کا شکار ہے، کے فور منصوبے کا جلد آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ کے فور کے منصوبہ کا 50 فیصد وفاق سے ادا کروائیں گے، وزیراعظم نے پندرہ دن کا وقت دیا تھا اور 10فروری کو میٹنگ بلائی ہے، اس میں وزیراعظم بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کی کمر توڑدی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

تقریب میں لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاہ، رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی، چئیرمین بیت المال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین