• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے کینیڈا کو ہرادیا


کبڈی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا۔

ٹیم پاکستان نے میچ میں 23 کے مقابلے میں 64 اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

 واضح رہے کہ لاہور میں شروع ہونے والے کبڈی کے عالمی میلے میں بھارت سمیت 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم  میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

کبڈی ورلڈکپ میں میزبان پاکستان، روایتی حریف بھارت سمیت ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ کے دوران عالمی میلے میں شریک ہونے والی ٹیموں نے مارچ پارسٹ بھی کیا۔

 ایونٹ کے تمام مقابلے جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے۔

تازہ ترین