• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی نفرت انگیز سیاست کو نئی دہلی میں شکست کا امکان

مودی کی نفرت انگیز سیاست کو نئی دہلی میں شکست کا امکان


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز اور انتہاپسند سیاست کے نئی دہلی میں شکست کے امکانات پیدا ہوگئے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پورا زور لگانے کے باوجود دہلی میں شکست کے امکانات ہیں۔

نئی دہلی کے ریاستی انتخابات کے بعد ایگزٹ پول کے مطابق اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 56 اور بی جے پی کو صرف 14 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین