• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدیق سواتی کی جماعتی، قومی، ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قاری محمد صدیق سواتی کی جماعتی قومی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی قرآن کریم کی اشاعت اور جمعیت علماء اسلام کے ذریعہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے وقف کررکھی تھی۔ وہ لاہور روانگی سے قبل جامع مسجد اعظم بستی میں قاری محمد صدیق سواتی کے صاحبزادوں، اہل خانہ اور پسماندگان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، حافظ فاروق سید حسن زئی، جمال خان کاکڑ، دانیال چوہدری، مفتی سید یونس شاہ،مفتی عبیداللہ مروت اور دیگر علماء کرام،بڑی تعداد میں مرحوم کے معتقدین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین