• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل اسپیشل :کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندرزکی سرگرمیاں’جیوسوپر“ پر!

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ ”پاکستان سپر لیگ“ کے پانچویں ایڈیشن کی سرگرمیاں تیزی سے شروع ہوگئی ہیں۔ پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ نے بھی شائقین کرکٹ کا جوش دوبالا کرنے کیلئے اپنی دھماکے دار ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ پیر کو ”پی ایس ایل اسپیشل“ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے صدر ندیم عمر ، اینگرو کے ہیڈ آف مارکیٹنگ امان الحق اور ماسٹر آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر تابش احمد کی خصوصی گفتگو شب10 بجکر 5منٹ پر دکھائی جائے گی۔ ”چائے ڈھابا “ کے عنوان سے تیار کئے گئے خصوصی شو میں لاہور قلندرز کے سی ای او الطاف رانا اور کوچ عاقب جاوید سے گرما گرم چائے پر” پاکستان سپر لیگ “ کے اندر کی گرما گرم باتیں ہوں گی۔ فیضان لاکھانی اور فاطمہ سلیم پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
تازہ ترین