• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے:محمد اشرف قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نے مریم نواز شریف کو فوری رہا کرکے نواز شریف کی عیادت اور خدمت کا موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک سابق صدر آصف علی زرداری اندرون ملک پر سکون زندگی گزارے ہیں تو مریم نواز کا جرم اتنا بڑا نہیں انہیں مزید پابند رکھا جائے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ارکان اسمبلی وزراء مشیروں نے اپنے تکبر و جھوٹے اعلانات سے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اور سابق حکمرانوں کو مظلوم بنادیا ہے لوگ اب سابق حکمرانوں کو یاد کر کے روتے ہیں ، مریم نواز کو فوری بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین