قطر میں طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ملا برادر کی قیادت میں قطر دفتر کے طالبان وفد نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد ،اور قطرکےوزیرخارجہ سےدوحہ میں ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امن مذاکرات اور اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔