• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اور ابھرتی ہوئی اداکارہ مایا علی نے اپنے دوست عثمان خالد بٹ  کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام  جاری کیا ہے۔

عثمان خالد بٹ کی سالگرہ کے موقع پر مایا نے اُن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں عثمان خالد بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب جب آپ کو دیکھتی ہوں آپ جیسا اچھا دوست ملنے پرخوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔


مایا نے عثمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مستقبل کے لیے ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مایا علی، عثمان خالد بٹ سے شادی کے سوال پر برہم

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف آن اسکرین جوڑی مایا علی اور عثمان خالد بٹ اکثر ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

عثمان خالد بٹ اور مایا علی کا مقبول ڈرامہ’اک نئی سنڈریلا‘


واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’اک نئی سنڈریلا‘ سے مقبول ہونے والی عثمان اور مایا کی جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی اور ان کی شادی کے حوالے سے  بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن دونوں صرف شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور اچھے دوست ہیں۔

عثمان خالد بٹ اور مایا علی نے ڈرامے ’دیار دل‘ میں بھی ساتھ کام کیا۔ 2016 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ’صنم‘ میں دونوں نے آخری بار ساتھ کام کیا تھا۔

تازہ ترین