• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس رہنما نے بھی ’آزادی‘ کا نعرہ لگا دیا

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک چھوٹے بچے کے ساتھ’بھارت میں آزادی‘ کے نعرے لگادیے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے احاطے میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں ایک چھوٹا بچہ بھارت میں آزادی کے نعرے لگا رہا ہے اور بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید بھی اُس بچے کے ساتھ آزادی کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج جاری


بھارتی میڈیا کے مطابق، منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں وہ چھوٹا بچہ بڑے ہی پُر جوش انداز میں سوال کرتا ہے اور سلمان خورشید اُس بچے کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آرہے ہیں:

بچہ: ہم کیا چاہتے؟

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: زور سے بولو

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: تُم جیل میں ڈالو

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: تُم گولی مارو

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: تُم کیسے نہ دوگے؟

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: ہم چھین کر لیں گے

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: تُم کچھ بھی کرلو

سلمان خورشید: آزادی

بچہ: انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب

سلمان خورشید: زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد

اِس کے بعد انہوں نے بچے کے ساتھ مل کر  ’فیض احمد فیض‘ کی نظم ’سرفروشی کی تمنا‘ بھی پڑھی۔

بچہ: سرفروشی کی تمنا، اب ہمارے دل میں ہے

سلمان خورشید: دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

بچہ : وقت آنے دے بتادیں گے، تجھے اے آسماں

سلمان خورشید: ہم ابھی سے کیا بتائیں، کیا ہمارے دل میں ہے

یہ نظم پڑھنے کے بعد بچے نے زور سے نعرہ لگایا کہ ’آواز دو‘ جس پر سلمان خوریشد اور دیگر لوگوں نے کہا ’ہم ایک ہیں۔‘ 

اُس کے بعد بچے نے کہا کہ’لگادیں گے‘ اور پھر سلمان خورشید نے کہا ’جیتیں گے۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کچھ ماہ سے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ مظاہرے شدت اختیار کررہے ہیں۔

تازہ ترین