• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکا ’جنٹلمین‘ کیسے بنتا ہے؟حرا مانی نے بتادیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ بڑی کار، بڑے بنگلے سے لڑکا جنٹلمین نہیں بن جاتا بلکہ اپنی بیوی کے ساتھ  اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے۔


فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر مانی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تم پر فخر ہے‘۔

حرا اور مانی دونوں ہی سوشل میڈیا پر طنز و مزاح بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو سراہتے بھی رہتے ہیں جو ان کی آپس میں محبت اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔


دوسری جانب مانی نے بھی اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی حرا کے انتخاب پر سوال نہیں اٹھایا کیونکہ وہ خود بھی حرا کا ہی انتخاب ہیں۔



مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے 2008 میں حرا سے شادی کی تھی۔

شادی کے وقت حرا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا جبکہ مانی اُس وقت شوبز انڈسٹری کے جانے مانے فنکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

تازہ ترین