پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے اپنی 20ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے اہلیہ فریال وقار کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ فریال ان کی زندگی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب فریال نے بھی تصویریں شیئر کرتے ہوئے وقار یونس کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ گزشتہ 20 سال ساتھ گزارنے کا شکریہ، بڑھاپے میں بھی میرے ساتھ رہیں۔
وقار یونس اور فریال 2000ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے ہیں۔
وقار یونس کی اہلیہ فریال ڈاکٹر ہیں اور ایمرجنسی فزیشن کہلاتی ہیں۔
وقار یونس کے ٹوئٹ پر مداحوں سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔