• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار یاسرحسین کو کراچی کے ساحل پر اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک منائی اور  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

یاسر حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی کی ایکوا بیچ پر موجود  تھے اور وہ تصاویر میں خوب انجوائے کرتے نظر آرہے تھے۔


اداکار نے کیپشن میں اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرا آپ کو بھی آنا چاہیے تھا، آپ کو بہت مِـس کیا۔‘

تصویروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسر نے اقرا کو بے پناہ مس کیا کہ منگنی کی انگوٹھی کی تصویر تک شیئر کر دی۔

اِس کے علاوہ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ کھانے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا بنا رہے ہیں۔





اِس سے قبل بھی یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کراچی کے ساحل پر موجود تھے۔

View this post on Instagram

gogo ki training #karachibeach #gogo #mogambo

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


ویڈیو میں یاسر حسین گوگو اور موگیمبو کو پانی میں بھگانے کی ٹریننگ کررہے تھے۔

تازہ ترین