بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ایک پوسٹ میں وزن کم کرنے میں درپیش مسائل اور ان کا حل بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ثانیہ مرزا ہوبارٹ ٹینس کے فائنل میں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے بڑھے ہوئے وزن اور وزن کم کر لینے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 89 کلو بمقابلہ 63 کلو۔
انہوں نے لکھا کہ ہم سب کے ہی کچھ اہداف ہوتے ہیں ، اپنے تمام اہداف کو اپنا سو فیصد دیں اور پھر نتائج دیکھیں ۔
انہون نے اپنا وزن کم کرنے کے حوالے سے کہا کہ ایک بچے کی پیدائش کے بعد صحتمند ہونے اور 26 کلو وزن کم کرنے کا ہدف 4 ماہ میں حاصل ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ فٹنس حاصل کرنے کے بعدٹینس کورٹ میں واپس آنا اور بڑی سطح پر کھیلنا ایک لمبا سفر دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ اپنے خوابوں کی پیروی کریں، خدا جانتا ہے کہ آپ کی حوصلہ شکنی کے لیے آپ کے ارد گرد کتنے لوگ موجود ہیں لیکن آپ کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے۔
کیپشن کے اختتام میں ثانیہ مرزا نے ’Believe‘ یعنی یقین رکھنے کی نصیحت بھی کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سال 2018کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اسٹار جوڑی نے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا جس کے معنی ’دانش اور سمجھدار‘ کے ہیں۔