• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اننگز اور 44 رنز سے ہارنا دلبرداشتہ ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق نے پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد خاصے دل برداشتہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرور ہم خراب کھیل رہے ہیں، ہمیں اپنے کھیل میں بہتری لانے کی شدید ضرورت ہے، درست کہ ہم سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔

مومن الحق نے کہا کہ اس ناکامی پر کوئی عذر نہیں پیش کروں گا، بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں 41 رنز بنا کر نمایاں بیٹس مین رہنے والے مومن الحق نے تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا۔

نسیم شاہ کے سوال پر بنگلہ دیشی کپتان بولے یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں نسیم شاہ جیسا بولر ملا، جو لمبے عرصے کرکٹ کھیل سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھئے: بنگلا دیش ٹیم کے کپتان مومن الحق شکست پرمایوس


انہوں  نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی مسلسل چھٹی شکست ہے اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں 28 سالہ مومن الحق بولے کہ تھوڑا مشکل ہوگا اس بارے میں کہنا، البتہ ہم کوشش کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کرکٹ کھیلیں ۔

تازہ ترین