• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 فائنل سے قبل غمزدہ بنگلادیشی کپتان نے ٹیم سے کیا کہا؟

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کی فاتح بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان اکبرعلی ایونٹ کے دوران بڑی بہن کے انتقال کے باوجود ٹیم کے ساتھ رہے اور کھلاڑیوں کو ملک کے لیے کھیلنے کا درس دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں اکبر علی کی بڑی بہن کا انتقال ہوا، جس پر اکبر علی کی فیملی نے ٹیم مینجمنٹ کو اس افسوسناک خبرسے آگاہ کیا۔

اکبر علی کی فیملی نے ٹیم مینجمنٹ کو انتقال کی خبر اکبر علی کو نہ بتانے کا کہا تھا کیونکہ عین ممکن تھا کہ یہ صدمہ اکبر علی کی کارکردگی پر اثر انداز ہوسکتا تھا۔

تمام خدشات کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے اکبرعلی کو یہ افسوسناک خبر دی جس کے بعد وہ صدمے میں آگئے اور روپڑے۔

اس موقع پر بنگلا دیش کی پوری انڈر 19 ٹیم اکبر علی کے ساتھ روپڑی، تاہم اکبر علی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو پرسکون رہنے اور ملک کے لئے کھیلنے کا کہا۔

کپتان اکبر علی کی اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بنگلادیش نے آئی سی سی انڈر 19 فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔


تازہ ترین